۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 365379
27 جنوری 2021 - 01:56
2 جی انٹرنیٹ

حوزہ/وادی کشمیر میں معمول کی طرح منگل کے روز ملک کے 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں 2 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو سکیورٹی کے وجوہات کی بنیاد پر دن بھر بند کردیا گیا تھا تاہم شام 6 بجے موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئی-

خیال رہے کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ ڈیڑھ برس سے زائد عرصے سے دو اضلاع گاندربل اور ادھمپور کو چھوڑ کر 4 جی موبائل انٹرنیٹ مسلسل بند ہے جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس کے علاوہ 15 اگست ہو یا 26 جنوری ان جیسے مواقع پر 2 جی سروسز کو بھی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بند کردیا جاتا ہے جس سے صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بند کیا گیا تھا تاہم 6 بجے شام کو انہیں بحال کردیا گیا ۔

وادی کشمیر میں معمول کی طرح منگل کے روز ملک کے 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وادی کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے۔ یوم جمہوریہ کی تقریب کے سلسلے میں وادی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ خاص کر شہر سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم کے گرد نواح میں سکیورٹی اہلکاروں کی سخت نگرانی رکھی گئی ہے۔

ہر برس وادی میں یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر انٹرنیٹ خدمات بند کی جاتی ہیں۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کا قدم کسی بھی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے اور امن دشمن عناصر کی جانب سے انٹرنیٹ خدمات کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع گاندربل اور ادھمپور کو چھوڑ کر جموں و کشمیر میں ہائی اسپیڈ 4 جی انٹرنیٹ بدستور معطل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .